Jab Se Raftar Iski Fukan Ho Gayi - Jio

مملکت ہند میں یہ اذاں ہو گئی
چائے والے کا لب اور زباں ہو گئی
کر کے پالیسی جدت کی ماں ہو گئی
اور ترقی کی اک داستاں ہو گئی
اس کے آنے سے ایسی وَبا ہو گئی
ملنا جلنا، لِقا اب ہوا ہو گئی
ویب یوزر کی تعداد اتنی بڑھی
گاؤں کی ساری بڑھیا جواں ہو گئی
بھول بیٹھے ہیں سب اپنا کون و مکاں
جب سے رفتار اس کی فکاں ہو گئی

No comments:

Post a Comment

Thank You

Pages