Aj Dada Jan Amin e Shariyat Ka Urs Hai

*عرس واجدی*
آج دادا جان امین شریعت مفتی عبد الواجد قادری علیہ الرحمۃ والرضوان کا عرس ہے۔ اللہ ان کے مرقد انور پر ڈھیر ساری رحمتوں اور برکتوں کا نزول فرمائے۔ آمین!
آپ کی ذات والا تبار رب کریم کی عظیم نعمت تھی ۔آپ کی شخصیت علمی تبحر اور مذہبی تصلب کا استعارہ تھی ۔ خد و خال اتنے پر کشش تھے کہ نگاہیں ٹھہر جاتیں، جبیں ایسی روشن کہ اسلاف کی عظمت رفتہ پھوٹے پڑتی ، لہجے میں شستگی اور صاف گوئی آپ کے علمی قدو منزلت کا پتہ دیتی تھی ۔ آپ کی زندگی کا نصب العین محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی سربلندی اور کلمۂ توحید و رسالت کی پاسداری سے عبارت تھی ۔ اللہ ہم سب کو اپنے اسلاف کے نقش قدم پر قائم و دائم رکھے اور دین اسلام کی حتی الوسع خدمت کی توفیق مرحمت فرمائے ۔ آمین !
محمد طارق رضا قادری واجدی کان اللہ لہ
#Ameen_e_Shariyat #امین_شریعت




No comments:

Post a Comment

Thank You

Pages